بلاول کی دلہن کیسی ہو؟ ارکان سندھ اسمبلی کے مشورے

November 22, 2016 3:42 pm0 commentsViews: 13

دلہن چاند جیسی ہونی چاہئے، بہنیں ذمہ داریاں پوری کریں تو اچھا ہوگا، ارکان اسمبلی کی رائے
ایک رکن اسمبلی نے بلاول کو بچہ قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا ابھی تو وہ بچے ہیں شادی کی جلدی نہ کریں
شادی جس سے بھی ہو وہ صبر اور حوصلے والی خاتون ہونی چاہئے، چیئرمین بلاول بھٹو
دبئی(اسٹاف رپورٹر) سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی اپنے صاحبزادے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی دلہن کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ چئیرمین کی شریک حیات کیسی ہو اس سلسلے میں ارکان سندھ اسمبلی نے مشورے بھی دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کی شریک حیات کی تلاش شروع کردی ہے۔ آصف زرداری نے کہا ہے کہ بلاول کے لیے دلہن ڈھونڈ رہا ہوں۔دوسری جانب بلاول کی دلہن سے متعلق اراکین سندھ اسمبلی نے بھی مشورے دیئے ہیں ۔ایک رکن نے کہا کہ چیئرمین کیلئے چاند سی دلہن ہونی چاہیے، اراکین اسمبلی نے کہا کہ شادی ارینج ہو اور ان کی بہنیں یہ ذمہ داری پوری کریں۔ایک نے تو بلاول کو بچہ قرار دے دیتے ہوئے کہا ابھی انکے کھیل کود کا ٹائم ہے جبکہ کچھ ارکان اسمبلی نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ دلہن دیسی ہو۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شادی کی کئی پیشکشیں ہوئی ہیں تا ہم میں شادی اپنی بہنوں کی مرضی سے ہی کروں گا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ شادی تو اپنی بہنوں کی پسند سے کریں گے تا ہم میری سیاسی سرگرمیوں اور مصروفیت کے باعث ان کی ہونے والی اہلیہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا اس لیے شادی جس سے بھی ہو وہ صبر اور حوصلے والی خاتون ہوں۔