خاتون کی ایمانداری‘ سڑک سے ملنے والے5لاکھ روپے مالک کو لوٹا دیئے

November 26, 2016 4:56 pm0 commentsViews: 22

کراچی( نیوز ڈیسک) کراچی میں ایک خاتون نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گمشدہ5لاکھ ملنے پر مالک کے حوالے کرتے ہوئے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کراچی کے علاقے تین تلوار پر ایک خاتون کو نجی بینک کے قریب شاپر سے5لاکھ روپے ملے تو اس نے فوری پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس نے خاتون سے رقم لے کر اصل مالک کے حوالے کردی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون نے فون پر اطلاع دی کہ اسے تین تلوار پر بینک کے قریب سے شاپر میں پڑے5لاکھ روپے ملے ہیں جس پر متاثرہ شخص کو تلاش کیا گیا اور پھر اس کی گمشدہ رقم اس کے حوالے کردی گئی۔