عرب شیوخ سمیت نایاب تلور کے غیر ملکی شکاری بلوچستان پہنچ گئے

November 26, 2016 5:22 pm0 commentsViews: 42

نصیر آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) نصیر آباد ڈویژن میںنایاب تلور کا شکار کرنے کیلئے قطری دبئی و دیگر بیرون ممالک سے تعلق رکھنے والے شکاری پہنچ گئے۔ تلور کی نسل کشی کا سلسلہ سخت سیکورٹی میںجاری‘ ویرانوں میں خیمہ سٹی آباد ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے نصیر آباد ڈویژن کے اضلاع جھل مگسی کچھی نصیر آباد اور سبی کے علاقوں میں تلوار کے شکار کا شوق رکھنے والے قطری دوبئی و دیگر بیرونی ممالک سے تعلق رکھنے والے شکاریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے۔