سندھ رینجرز نے دسمبر کو قائد اعظم کا مہینہ قرار دیدیا

December 3, 2016 2:57 pm0 commentsViews: 9

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ رینجرز نے دسمبر کے مہینے کو قائد اعظم کا مہینہ قرار دیدیا ہے اور کہا ہے کہ اس مہینے میں کراچی کے مختلف مقامات پر قائد اعظم کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ دسمبر کے دوران اسکول کے بچوں کو قائد اعظم کے مزار اور رہائو گاہ کا دورہ کروایا جائیگا جبکہ شاعری ‘تقاریر اور پینٹنگز کے مقابلے بھی ہو گے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق دسمبر میں ملی نغموں کے کنسرٹ بھی منعقد کئے جائیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس ماہ کا مقصد عوام میں جدوجہد کا شعور پیدا کرنا ہے۔