میانوالی ملک کا مہنگا ترین شہر قرار

December 5, 2016 2:31 pm0 commentsViews: 12

کراچی( نیوز ڈیسک) میانوالی کو ملک کا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ہے کیونکہ ماہ اکتوبر میں اس شہر میں سب سے زیادہ قیمتوں کی افراد زر ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی افراط زر کے حوالے سے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے چالیس بڑے شہروں میں سے 18 کو سب سے زیادہ مہنگائی والے شہروں میں شمار کیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ 22 کو کم مہنگائی والے شہرو میں دیکھا گیا ہے۔ یہ درجہ بندی اکتوبر میں کی گئی۔ اس عرصے کے دوران میانوالی ملک کا سب سے مہنگا شہر رہا کیونکہ اس میں عمومی افراد زد 10.5 فیصد نوٹ کی گئی۔ سب سے کم افراد زر مٹی ٹائون میں کی گئی۔