جنید جمشید نے توبہ کے بعد دین کو مشن بنا لیا مولانا طارق جمیل

December 8, 2016 2:11 pm0 commentsViews: 17

ہم نے 10 حج ساتھ کئے، جنید جمشیدانتہائی نیک انسان تھے، معروف مبلغ کا اظہار افسوس
جنید جمشید نیک کام کرتے تھے، انہیں اس کا اجر ملے گا، محمد یوسف، علی عظمت، فاخر، ابرار کی گفتگو
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل نے جنید جمشید کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنید جمشید نے توبہ کے بعد دین کو اپنا مشن بنایا، جنید جمشید کے ساتھ میں نے 10 حج کئے۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ جنید جمشید انتہائی نیک انسان تھے، جنید جمشید سے دو روز پہلے میری بات ہوئی تھی وہ میرے بہت اچھے اور قریبی ساتھی تھے، مرحوم کے ماضی کے ساتھی گلوکار علی عظمت، فاخر، ابرار الحق اور جواد احمد نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سابق قومی کو کرکٹر محمد یوسف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنید جمشید نیک کام کرتے تھے۔ انہیں اس کا اجر ضرور ملے گا۔