اے ٹی آر طیاروں کی پرواز سے قبل بکروں کا صدقہ

December 19, 2016 4:23 pm0 commentsViews: 10

سول ایوی ایشن سے کلیئرنس کے بعد اسلام آباد سے ملتان روانگی سے قبل رن وے پر بکرا قربان کیا گیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کے گرائونڈ کئے جانے والے اے ٹی آر طیاروں کی مرحلہ وار کلیئرنس شروع ہوگئی‘ پہلے اے ٹی آر طیارے کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کلیئر قرار دیدیا جس کے بعد مذکورہ طیارے نے اسلام آباد سے ملتان کی پرواز کی‘ پرواز کی روانگی سے قبل پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارے کے قریب رن وے پر بکرے کا صدقہ دیا جبکہ اڑان کے موقع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ حویلیاں کے بعد گرائونڈ کئے جانے والے رواں ماہ کے آخر تک تمام اے ٹی آر طیارے مرمت اور چیکنگ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سی اے اے کی کلیئرنس کے بعد اڑان بھریں گے۔ ذرائع کے مطابق گرائونڈ کئے گئے طیاروں کی اڑان سے قبل بکروں کا صدقہ دیاجائیگا۔