پانامہ فیصلہ‘ مٹھائی بانٹنے پر بیوی نے خاوند کو مرغا بناڈالا

July 31, 2017 12:50 pmViews: 38

سانگلہ ہل( مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ کیس کے فیصلہ کے بعد سانگلہ ہل میں مٹھائی بانٹنے والے خاوند کو بیوی نے گھر کے صحن میں کان پکڑواکر مرغا بنادیا اور اس کی پیٹھ پر پانچ کلو وزنی برتن رکھ دیا۔ خاوند آدھاگھنٹہ تک مرغا بنا رہا۔ اس دوران مہمان آجانے پر خاوند کی جان چھوٹی اور وہ بھاگتا ہوا گھر سے باہر چلا گیا اور اس نے بیوی کو طلاق دینے کی دھمکی دیدی۔ مہمانوں کی مداخلت پر بیوی نے معافی مانگ کر خاوند سے صلح کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں بیرانوالہ میں مقامی زمیندار محمد اجمل پاکستان تحریک انصاف کا حمایتی ہے جبکہ اس کی بیوی رابعہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی حمایتی ہے۔ جمعہ کو نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے کی خوشی میں محمد اجمل نے گھر کے باہر سڑک پر مٹھائی تقسیم کرنا شروع کردیااس پر بیوی رابعہ بی بی کو غصہ آگیا اور اس نے خاوند کو پکڑ لیا اور اسے گھر کے صحن میں کان پکڑوادیئے‘رابعہ بی بی نے کہا کہ میں ادھر گھر میں اداس بیٹھی ہوں اور تم مٹھائی بانٹ رہے ہو اور آدھا گھنٹہ کان پکڑوانے کے بعد مہمانوں نے مداخلت کرکے میاں بیوی میں صلح کروادی۔