ملک میں صرف 425 افراد صادق و امین

August 3, 2017 1:16 pmViews: 25

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) عمل و کردار کے حوالے سے کوئی صادق و امین ہے یا نہیں اس کا فیصلہ کرنا تو مشکل ہے تاہم ملک میں نام کے425 صادق و امین فرد موجود ہیں۔ نادرا کے ریکارڈ کے مطابق پاکستان کی20کروڑ سے زائد آبادی میں425 افراد ایسے ہیں جن کے نام صادق و امین ہیں جبکہ کراچی کی2کروڑ آبادی میں ایک صادق و امین یعنی ایک شہری کا نام صادق و امین ہے۔ صادق و امین کے نام والے اس شہری کا کہنا ہے کہ انسان کو کردار کے حوالے سے صادق اور امین ہونا چاہئے۔