یوم آزادی کے موقع پر اہم سرکاری ویب سائٹ ہیک

August 15, 2017 12:38 pmViews: 6

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ہیکرز نے پاکستان کی متعدد ویب سائٹس ہیک کرلیں۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق 14 اگست کویوم آزادی کے موقع پر محکمہ دفاع‘ قانون اور ماحولیاتی تبدیلی‘ دفاعی پیداوار‘ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی‘ فوڈ ‘سیکورٹی ‘آئی ٹی کی ویب سائٹس ہیک کرلی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہیکرز نے ویب سائٹس پر بھارتی پرچم اور بھارتی فوج کی تصاویر لگادیں۔ پاکستان کے آئی ٹی ماہرین نے ان ویب سائٹس کو بحال کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔