پاکستانی اور بھارتی گلوکاروں نے قومی ترانے گاکر سب کو حیران کردیا

August 15, 2017 12:42 pmViews: 14

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی اور بھارتی گلوکاروں نے ایک دوسرے کے قومی ترانے گا کر سب کو حیران کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ قدم ایک سوشل میڈیا پیج وائس آف ریم کی جانب سے اٹھایایگا۔ جس میں پاکستان اور بھارت کے13فنکاروں نے حصہ لیا‘ ایک گانے کا آغاز ان الفاظ کے ساتھ ہوتا ہے جب ہم فن کیلئے سرحدیں کھولتے ہیں تو امن ساتھ آتا ہے۔ ویڈیو کے شروع میں پاکستانی ترانہ اور پھر ہندوستانی ترانہ شامل ہے جس میں پاکستان گلوکار نتاشا بیگ‘ جے علی‘ یلسیا دیاس اور ذیشان علی نے پروفارم کیا۔ انٹرنیٹ پر وائرل اس ویڈیو کو لوگوں نے بہت پسند کیا۔