آئر لینڈ میں ’’بکرے‘‘ نے گورنر کا عہدہ سنبھال لیا

August 15, 2017 12:55 pmViews: 12

قصبے میں منعقدہ میلے میں ملکہ نے گورنر کی تاج پوشی کی ، موسیقی کی محفل بھی سجائی گئی
آئرلینڈ( نیٹ نیوز) جنوب مغربی آئر لینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں مقامی لوگوں نے ایک بکرے کو کچھ دنوں کیلئے علاقے کا گورنر مقرر کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی سطح پر منائے جانیوالے ایک میلے میں کیلورگلین قصبے کے باشندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میلے کے آخری دن تک بکرے کی بطور بادشاہ یا گورنر کے تاج پوشی کی گئی۔ جدی بادشاہ جمعرات کو ایک قصبے سے نکلا ‘ جہاں میلے کی ملکہ نے اس کی تاج پوشی کی۔ میلے کی ملکہ اس قصبے ایک بچی کو دیا گیا لقب ہے۔ بکرا تاج پوشی کے دوران گھبرایا ہوا تھا تاہم بعد میں وہ پرسکون نظر آیا۔ میلے میں موسیقی کی محفلیں سنجتی ہیں۔ سڑکوں پر اسٹال لگائے جاتے ہیں اور گھوڑوں کی ایک نمائش بھی کی جاتی ہے۔ مقامی باشندوں میں ایک قصہ مشہور ہے کہ فوجی کمانڈر اولیفرکرومیل کی بکری فرار کے بعد اس میلے کا آغاز ہوا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ میلہ17ویں صدی سے جاری ہے۔