ناظم آباد میںچھت پر پالے گئے 8بیل کرین کے ذریعے اتارلیے گئے

August 21, 2017 1:14 pmViews: 16

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر4میں چھت پر مویشی پالنے والے مشہور گھرانے نے اتوارکو عید الاضحی کے لئے پالے گئے اپنے مویشیوں کو چھت سے اتاردیا گیا۔ ناظم آباد میں ہرسال چاند بیل یعنی بڑے سینگوں والے بیل سال بھر چھت پر رہنے کے بعد عید قرباں کے قریب جب چھت سے نیچے اتارے جاتے ہیں تو اس وقت ایک میلے جیسا سماں بندھ جاتا ہے۔ بیل پالنے والے شخص کا کہنا ہے کہ اس سال8بیل پالے گئے جس میں سب سے پہلے راجہ نامی بیل کو زمین پر اتارا گیا اس کے بعد رستم اور چاندنامی بیل بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔