سعودیہ میں چاند نظر نہیں آیا عید یکم ستمبر کو ہوگی‘ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

August 22, 2017 1:51 pmViews: 8

کراچی/ریاض( مانیٹرنگ دیسک) سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا‘ وہاں عید الاضحی جمعہ یکم ستمبر کو ہوگی۔ جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہ ذوالحجہ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج( منگل)کو بعد نماز عصر دفتر محکمہ موسمیات کراچی میں منعقد ہوگا۔