کراچی میں جانوروں کی بھی سیاسی منڈی لگ گئی

August 23, 2017 2:53 pmViews: 10

بیوپاریوں نے جانوروں کو ان کی حرکتوں پر کسی کو عمران خان تو کسی کو نواز شریف اور شیخ رشید کا نام دیدیا
بہادر آباد میں سیاسی جانوروں کو دیکھنے کیلئے لوگوں کا بھی رش بڑھ گیا،بچے خوش بڑے حیران
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسانوں کا سیاسی ہونا تو سب جانتے ہی ہیں مگر اب تو لگتا ہے کہ جانور بھی سیاسی نہ صرف ہوگئے ہیں بلکہ سیاسی شخصیات سے کچھ متاثر بھی ہونے لگے ہیں۔کراچی کے علاقے بہادرآباد میں جانوروں کا سیاسی میدان سج گیا۔ بیوپاریوں نے جانوروں کو ان کی حرکتوں کے مطابق سیاسی نام دے دیئے ہیں ۔ کوئی عمران خان ہے تو کوئی نواز شریف، کسی جانور کا نام شیخ رشید ہے تو کوئی فواد چوہدری۔سیاسی جانوروں کو دیکھنے کے لئے لوگوں کا بھی ہے رش بڑھ گیا۔ خریدار کہتے ہیں جانور تو سیاسی شخصیات سے کافی متاثر دکھائی دیتے ہیں۔جانوروں کی اس سیاسی منڈی میں آنے والے بچے خوش بھی ہیں اور حیران بھی۔اس منفرد مویشی منڈی کے مالک کے مطابق جانوروں کے نام ان کے قد اور وزن کے حساب سے رکھے تھے لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ نام کا اثر جانوروں پر بھی ہوجائے گا۔