مردم شماری ٗ سوشل مےڈیا پر ’’مجھے کیوں نکالا‘‘کا سوال مشہور

August 29, 2017 12:26 pmViews: 6

کراچی کی آبادی پر فیس بک ٗ ٹویٹر سمیت دیگر سوشل مےڈیا ویب سائٹ پر شور مچ گیا
عمر شریف بھی پیچھے نہ رہے ٗ کراچی کی بڑھتی آبادی کو مردم شماری کے ذریعے کنٹرول کیا جائے ٗ ٹوئٹ پیغام
کراچی (نیٹ نیوز) مردم شماری کے نتائج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ چٹکلوں اور طنز بھرے تبصرے کیے جارہے ہیں۔ جبکہ کراچی کے سوشل میڈیا صارفین میں ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کا سوال مشہور ہوگیا ہے۔ کراچی کی آبادی پر فیس بک، ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر شور مچ گیا ۔ کسی نے کہاکہ آدھا کراچی پوچھ رہا ہے مردم شماری سے ہمیں کیوں نکالا تو کسی نے تبصرہ کیا ’بک گئی ہے مردم شماری‘ لکھنے والوں نے تو یہ بھی لکھا کہ یہ کراچی کی نہیں ’نیو کراچی‘ کی آبادی ہے۔ مزاحیہ پوسٹس اپنی جگہ مگر سوشل میڈیا پر کراچی والوں نے مردم شماری کے نتائج پر شکوک و شبہات کا دل کھول کر اظہار کیا ہے۔ معروف کامیڈین عمر شریف بھی مزاحیہ ٹویٹ کے ذریعے میدان میں آگئے۔ انہوں نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ’’کراچی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو مردم شماری کے ذریعے کنٹرول کیا گیا، ادارہ شماریات‘‘۔