دلہن نے منہ دکھائی میں دنبہ مانگ لیا، دولہا آدھی رات کو بکرمنڈی پہنچ گیا

August 30, 2017 1:34 pmViews: 15

گوجرانوالہ (این این آئی) گوجرانوالہ میں دلہن نے دولہا سے منہ دکھائی میں قربانی کے لیے دنبہ مانگ لیا، دولہا نے چالیس ہزار روپے میں دنبہ خرید کر پیش کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ روڈ گوجرانوالہ کے رہائشی شکیل احمد کی سیالکوٹ کی رہائشی سونیا سے شادی ہوئی تو دلہن نے گھر پہنچنے پر اس وقت دولہا کو حیران کردیا جب اس نے منہ دکھائی میں زیورات اور پیسوں کے بجائے قربانی کے لیے دنبہ مانگ لیا، جس کے بعد دولہا اپنی دلہن کی فرمائش پوری کرنے آدھی رات کو بکرمنڈی پہنچ گیا۔ ایک دنبہ پسند کرنے کے بعد بیوپاری نے 70 ہزار روپے مانگے لیکن 40 ہزار روپے میں سودا طے پاگیا، دونوں میاں بیوی نے دبنے کو سجی سنوری گاڑی میں ڈالا اور واپس گھر کا رُخ کرلیا، دلہن کا کہنا تھا کہ اس نے یہ شادی کا تحفہ لیا ہے۔