دپیکا بالی ووڈ کے دوبڑے ہیروز سے زیادہ معاوضہ وصول کررہی ہیں

August 30, 2017 2:54 pmViews: 10

فلم ’’پدماوتی ‘‘میں اداکارہ نے نئی مثال قائم کردی
شاہد کپور اور رنویر سنگھ سے زیادہ معاوضہ لیاہے
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ جیسی انڈسٹری جہاں طویل عرصے سے اس بات پر بحث جاری ہے کہ ہیرو کو ہیروئنز سے زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے وہاں اداکارہ دپیکا پدوکون اپنی اگلی فلم میں موجود دو بڑے ہیروز سے زیادہ پیسے وصول کررہی ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ چتور گڑھ کی رانی پدماوتی کی کہانی کے گرد گھومتی ہے اور یہ مرکزی کردار دپیکا پدوکون ادا کررہی ہیں۔ اس فلم میں شاہد کپور راجا اول رتن کا کردار ادا کررہے ہیں جوکہ رانی پدماوتی کے شوہر تھے جبکہ رنویر سنگھ ظالم بادشاہ علاؤالدین خلجی بنے ہیں جو رانی پدماوتی کو حاصل کرنا چاہتا تھا۔ فلم ’پدماوتی‘ میں کام کے لیے اداکارہ دپیکاپدوکون 13 کروڑ ہندوستانی روپے لے رہی ہیں جبکہ شاہد کپور اور رنویر سنگھ دونوں کو 10 کروڑ ہندوستانی روپے کا معاوضہ مل رہا ہے۔ یہ ہندی سنیما کی پہلی فلم ہوگی جس میں ایک اداکارہ کو اداکاروں سے زیادہ پیسے دیے جارہے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ دپیکا پدوکون اور شاہد کپورکی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی جبکہ رنویرسنگھ اور دپیکا اس سے قبل 3 فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں جن میں رام لیلا، فائنڈنگ فینی اور باجی راؤ مستانی شامل ہیں۔