سلمان خان کی فلم کے ایکشن سین میں 10 ہزار گولیاں فائر کی جائینگی

August 31, 2017 1:14 pmViews: 9

فلم کی شوٹنگ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں جاری ہے
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے کے ایکشن مناظر میں 10 ہزار سے زائد گولیاں فائر کی جائیںگی۔ سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ فلم کی شوٹنگ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں 22 روز جاری رہے گی۔ فلم ٹائیگر زندہ ہے ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم ہے جس کے ایکشن مناظر کو فلمانے کے لیے نامی گرامی ایکشن اسسٹنٹ کی خدمات لی گئی ہیں۔ فلم کے ہدایتکار سلمان خان فلم میں ایکشن مناظر میں حقیقت کا روپ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ فلم کے کلائمکس سین میں 10 ہزار سے زائد گولیاں فائر کی جائیں گی جو کسی بھی بالی ووڈ ایکشن فلم کی سب سے بڑی تعداد ہے۔