بھارتی شہر پٹنہ کے بجلی گھر میں تمام عملہ خواتین پر مشتمل

August 31, 2017 1:14 pmViews: 13

پٹنہ (بی بی سی) بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے اہم علاقوں کے صارفین کو کربگبیا گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہم کی جاتی ہے، گزشتہ ایک ماہ سے اس گرڈ کی ذمہ داری مکمل طور پر خواتین کے ہاتھوں میں ہے۔ کربگبیا گرڈ کی جگہ پہلے تھرمل پاور پلانٹ ہوتا تھا 1970ء کی دہائی کے ابتدائی برسوں میں یہاں پانچ میگاواٹ بجلی پیدا کی جاتی تھی، آج دو خواتین انجینئرز اور 9 خواتین آپریٹرز یہاں تعینات ہیں۔ خواتین کی یہ ٹیم اس گرڈ کو سنبھال رہی ہے اور یہاں کی سیکورٹی کی ذمہ داری بھی خواتین اہلکاروں پر ہے۔ الکا رانی گرڈ میں جونیئر الیکٹریکل انجینئر ہیں انہوں نے بی ٹیک کی تعلیم حاصل کی ہے۔