گائے ذبح نہیں کرنے دیتے تو مرغی اور بکری کو کیوں ذبح کرتے ہو ٗ راکھی ساونت

August 31, 2017 1:17 pmViews: 12

مذبحہ خانے بند کرا کر یہ لوگ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں
آپ ہندو ہیں تو سب کو ہندو نہیں بناسکتے ٗ اداکارہ کاردعمل
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے گائے کے ذبح پر احتجاج اور مذبحہ خانے بند کرانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب گائے ذبح نہیں کرنے دیتے تو مرغی اور بکرے کو کیوں ذبح کرتے ہو، وہ بھی جاندار ہیں۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے مذبح خانے بند کرانے پر بھارتی اداکارہ راکھی ساونت بھی میدان میں آگئیں اور یوگی آدتیہ ناتھ کو کھری کھری باتیں سنا کر دنیا کے سامنے شرمندہ ہونے پر مجبور کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ پتا نہیں یوگی آدتیہ ناتھ نے کتنی گائیوں کو چارہ کھلایا ہوگا جو آج یوپی کے وزیراعلیٰ بن گئے ورنہ ان میں ایسے کوئی گن نہیں ہیں۔ اداکارہ نے یوگی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ چلو آپ نے مذبح خانے بند کرادیے تو کوئی بات نہیں لیکن آپ ہندو ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ سب کو ہندو بنا سکتے ہیں۔ گائے ذبح کرنے پر پابندی ہے تو بکری اور مرغی کو ذبح کرنا بھی بند کردیا جائے۔