حرم شریف میں نماز پڑھتے شوہر پر سایہ کرنیوالی خاتون کی تصویر وائرل

September 6, 2017 3:31 pmViews: 18

مکہ مکرمہ (آئی این پی) حرم مکہ شریف میں نماز پڑھتے ہوئے شوہر پر سایہ کرنے والی خاتون کی تصویر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دھوم مچا دی۔ شوہر پر سایہ کرنے والی خاتون کی تصویر بنانے والے فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ جب حاجی منیٰ سے مکہ نہیں آئے تھے اس وقت میں نے حرم مکہ شریف میں یہ منظر دیکھا تھا کہ ایک خاتون اپنے شوہر کو اپنے جسم سے سایہ کررہی ہے جبکہ اس کا شوہر نماز میں مصروف ہے، وہ قیام کرتا تو اس پر سایہ کرتی، وہ رکوع میں جاتا تو اپنی پوزیشن اس انداز سے بدلتی کہ سایہ اس پر رہے اور جب وہ سجدے میں جاتا تب بھی اپنا رُخ بدل کر اس پر سایہ کرتی۔ یہ منظر میں نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔