بینظیر قتل کیس میں بری5افراد نامعلوم مقام پر منتقل

September 7, 2017 5:32 pmViews: 2

9سال سے اڈیالہ جیل میں قید تھے ٗ رہائی پانیوالوں کو اپنے رشتہ دار وں سے ملنے کی اجازت بھی نہیں ملی
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے میں بری کیے جانے والے پانچ افراد کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کے فوری بعد پنجاب حکومت نے وزارت داخلہ اور پولیس کے انسداد دہشت گردی کے محکمے کی سفارشات کی روشنی میں ان افراد کو خدشہ نقص امن کے تحت 30 روز کے لیے نظربند کردیا تھا۔ سابق وزیراعظم کے قتل کے بعد ان افراد کو مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ 9 سال سے اڈیالہ جیل میں قید تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قتل کے مقدمے میں رہائی پانے والے افراد کو نہ ہی اپنے رشتہ داروں سے ملنے کی اجازت دی گئی اور نہ ہی انہیں اس مقام کے بارے میں بتایا گیا ہے جہاں پر ان افراد کو رکھا گیا ہے۔