پرنتی چوپڑا کو بھارتی کرکٹر کو ٹوئیٹ کرنا مہنگا پڑ گیا

September 7, 2017 5:33 pmViews: 5

ہاردک پانڈیا کے ذومعنی جواب سے چہ مگوئیاں بڑھ گئیں
ٹوئیٹر صارفین بھی سیخ پا، کرکٹر پر کڑی تنقید
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹر ہاروک پانڈیا کو بالی ووڈ اداکارہ پرینتی چوپڑا کو ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑ گیا اور ٹوئٹر پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اداکارہ پرینتی چوپڑا نے سائیکل کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’دلچسپ ساتھی کے ساتھ بہترین سفر‘‘ اداکارہ کی ٹوئٹ کے جواب میں کرکٹر نے بھی لکھا کہ ’’کیا میں بتا سکتا ہوں؟ میرے خیال سے بالی ووڈ اور کرکٹ کا دوسرا تعلق ہے‘‘۔ ہاروک پانڈیا کے ذومعنی جواب نے ہر طرف چہ میگوئیاں کا بازار گرم کردیا تاہم بھارتی ٹوئٹر صارفین سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مفید مشورے بھی دیے۔