اسحاق ڈار اور، شریف خاندان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ نہ ہوسکا

September 7, 2017 5:37 pmViews: 3

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پراسیکیوٹر جنرل کی عدم دستیابی کے باعث ایک دن کیلئے ملتوی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پراسیکیوٹر جنرل کی عدم دستیابی کے باعث ایک دن کے لیے موخر کردیا گیا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے نواز شریف، ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز کی منظوری دینی ہے۔ ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آج 7 ستمبر کو شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز کر دیے جائیں گے جن میں سے 2 ریفرنسز اسلام آباد اور 2 راولپنڈی کی احتساب عدالتوں میں دائر کیے جائیں گے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کے خلاف 3 ریفرنسز دائر ہوں گے۔ پارک لین اپارٹمنٹس، آف شور کمپنیوں اور عزیزیہ اسٹیل ملز کے ریفرنسز دائر ہوں گے۔