صدر میں بھارتی وزیراعظم مودی کے نام سے دکان کھل گئی

September 7, 2017 5:42 pmViews: 13

کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے صدر میں بھارتی وزیراعظم مودی کے نام سے ایک دکان کھل گئی ہے اور صدر سمیت کئی علاقوں سے لوگ اسے دیکھنے کیلئے آرہے ہیں۔ کراچی کے کاروباری علاقے صدر میں لکی اسٹار سے سی آئی اے سینٹر کی فلیٹس کی طرف جانیوالی روڈ پر اسلحہ کی دکانوں کے ساتھ بھارتی وزیراعظم مودی کے نام پر ایک دکان ’’ مودی سرجیکل‘‘ کھل گئی ہے جس نے بہت جلد شہرت حاسل کرلی ہے۔ قریبی دکانداروں نے بتایا کہ مودی سرجیکل نامی دکان کافی پرانی ہے تاہم دکان کے مالک نے حال ہی میں دکان کے اوپر ’’ مودی سرجیکل‘‘ جلی حروف میں لکھوادیا ہے اس لئے لوگوں کی توجہ ھاصل کرلی ہے۔