محمد علی حاجانو اور ساتھی کو ڈکیتی کیس میں قید و جرمانے کی سزا

September 7, 2017 5:42 pmViews: 6

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈکیتی کیس میں ملوث سابق ای ڈی او کراچی گل محمد حاجانو کے بیٹے محمد علی حاجانو( المعروف وائٹ کرولا) کو ڈکیتی کیس میں8سال بعد سزا و جرمانے کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے ڈکیتی کیس میں ملوث سابق ای ڈی او گل محمد حاجانو کے بیٹے محمد علی حاجانو( المعروف وائٹ کرولا) اور ساتھی ملزم عمیر کو جرم ثابت ہوجانے پر مقدمے میں7,7 سال قید کی سزا سناتے ہوئے50,50 ہزار روپے فی کس جرمانے کی بھی سزا سنادی۔ ملزمان نے ستمبر2009 ء میں تھانہ بوٹ بیسن کے قریب لوٹ مار کرتے ہوئے شہری اشفاق کو اسلحہ کے زو رپر لوٹا تھا۔