…انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی … اداکارہ نور اور صبا قمر کو نوٹس جاری

September 8, 2017 3:47 pmViews: 3

دونوں اداکارائوں نے ٹیکس نہ دیا تو پراپرٹی ضبط کرلی جائے گی
ایف بی آر نے ٹیکس جمع کرانے کیلئے 7دن کی مہلت دیدی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر اداکارہ صبا قمر اور نور کو حتمی نوٹس جاری کردیا ہے۔ دونوں اداکارائوں نے ٹیکس ادا نہ کیا تو ان کی پراپرٹی ضبط کرلی جائے گی۔ اداکارہ صبا قمر سال 2016ء میں 32 لاکھ اور سال 2015ء میں نور 14 لاکھ انکم ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے 7 روز کی مہلت دی گئی ہے، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دونوں اداکارائوں کے بنک اکائونٹ پہلے ہی منجمد ہیں۔