وینا ملک کی اسد خٹک سے علیحدگی اور دوسری شادی کی تصویریں

September 8, 2017 3:54 pmViews: 12

لاہور (نیٹ نیوز) اداکارہ وینا ملک کی دسمبر میں اسد خٹک سے علیحدگی اور دوسری شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق وینا ملک نے چند سال پہلے اسد خٹک سے شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں، لیکن وینا ملک اور اسد خٹک نے اب اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، امکان ہے کہ وینا ملک بہت جلد اپنے شوہر اسد خٹک سے علیحدگی اختیار کرکے دوسری شادی کرلیں گی اس حوالے سے شوبز حلقوں میں مسلسل افواہیں گردش کررہی ہیں۔