ارجن رام پال پر دوکروڑ روپے غبن کا الزام

September 8, 2017 3:54 pmViews: 2

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکار ارجن رام پال پر فلم پروڈیوسر نے دو کروڑ کے غبن کا الزام لگا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن رام پال کی فلم ’’ڈیڈی‘‘ کی ریلیز سے 3 دن پہلے فلم کے پروڈیوسر نے الزام عائد کیا ہے کہ ارجن رام پال کے پروڈکشن ہائوس نے 2 کروڑ کا غبن کیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر نے پروڈکشن ہائوس پر ایف آئی آر دائر کردی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر مندار ڈلوی نے کہا فلم کی کاسٹنگ سے پہلے تمام شرائط و ضوابط طے ہونے کے باوجود کسی شرط پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ تاہم ارجن رام پال اور مندار نے تمام اسٹیٹ منٹس پر خاموشی اختیار رکھی ہے۔