غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مجرم کو4 سال قید

September 8, 2017 3:58 pmViews: 5

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مجرم سلیمان کو4 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے مجرم کو 30 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مجرم کو سی ٹی ڈی پولیس نے2014 ء میں گرفتار کیا تھا۔ مجرم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔