بینظیر بھٹو قتل کیس‘ سزا پانے والے پولیس افسران نے فیصلہ چیلنج کردیا

September 8, 2017 3:59 pmViews: 3

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) بینظیر بھٹو قتل کیس میں سزا پانے والے پولیس افسران نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو عدالت عالیہ میں چیلنج کردیا ہے جس پر آئندہ ہفتے سماعت ہوگی۔ سابق سی پی اوراولپنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی راول ڈویژن خرم شہزاد نے اپنے کونسل کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سزا کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزا سنائی ہے جس میں درخواست گزاروں کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ افسران کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت ریکارڈ پر نہیں ہے لہٰذا انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔