سپر مارکیٹ ‘ریڑھی بان پر تشدد آئی جی سندھنے نوٹس لے لیا

September 8, 2017 4:12 pmViews: 5

کراچی(کرائم رپورٹر)تھانہ سپرمارکیٹ پولیس کا شہری پر مبینہ تشدد کے حوالے سے آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا،ڈی آئی جی ویسٹ سے رپورٹ جبکہ ایس ایس پی وسطی سے وضاحت طلب کرلی۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق تھانہ سپرمارکیٹ پولیسکا ریڑھی بان پر مبینہ تشدداور اختیارات سے تجاوز کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔۔انہوں نے ایس ایس پی سینٹرل سے وقوعے کے مندرجات پر وضاحت طلب کرتے ہوئے احکامات جاری کئیکہ فوری طور پر متاثرہ شہری کی داد رسی کی جائے اور اسکی شکایات کا اذالہ کرتے ہوئے مرتکب ٹھرائے جانیوالے پولیس اہلکاروں کے خلاف نہ صرف محکمانہ بلکہ سخت قانونی کاروائی کو بھی یقینی بنایا جائے۔