پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوئی‘ نیکٹا

September 8, 2017 4:18 pmViews: 5

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں گزشتہ برسوں کی نسبت دہشت گردی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ نیکٹا اتھارٹی کے مطابق دہشت گردی کے حملوں میں31 فیصد کمی واقع ہوئی۔ 2010 ء مین دہشت گردی کے2061 واقعات پیش آئے جو سب سے زیادہ تھے جبکہ2016 ء میں ان حملوں کی تعداد785 رہ گئی اور رواں برس اب تک صرف426 واقعات رونما ہوئے۔