سیکورٹی اداروں کا انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر کریک ڈائون کا آغاز

September 8, 2017 4:20 pmViews: 6

کراچی( کرائم رپورٹر) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر بھی ملزمان کیخلاف کریک ڈائون کا آغا ز کردیا گیا ہے۔ کالعدم تنظیموں کے متعدد اکائونٹس معطل کردیئے گئے ہیں اور انصار الشریعہ نامی تنظیم کے اکائونٹ کو بند کردیا گیا تاہم اس حوالے سے مزیدکارروائیاں بھی کی جارہی ہیں۔ انصار الشریعہ کے اکائونٹ سے4 ستمبر کو رات ایک بج کر8 پر ٹوئٹ میں مجرمان کی گرفتاری کی تصدیق ہوئی تھی ادھر ٹوئٹر نے مذکورہجماعت کے ترجمان علی بن صفیان کا اکائونٹ بھی معطل کردیا ہے۔ علی بن صفیان خودکو بلوچستان کا باشندہ ظاہر کرتا تھا اوراس کا آخری ٹوئٹ ترجمان عبداللہ ہاشمی کے متعلق تھا۔