صفورا چورنگی سے 2منشیات فروش گرفتار . دیگر جرائم و الزامات میں مزید گرفتاریاں

September 9, 2017 1:52 pmViews: 3

کراچی (کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی 2منشیات فروش گرفتار ،تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے صفورہ چورنگی پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں شاہد علی اور اعجاز علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2کلو سے زائد حشیش برآمد کرلی۔

فیروز آباد سے موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے 5کارندے گرفتار
ملزمان نور حسن، باقر، ساحل ، عمیر اور اسد کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکلیںبھی برآمد کرلی گئیں
اورنگی ٹائون سے ، گٹکا فروش، سرجانی سے 14اسٹریٹ کرملنز اور لانڈھی سے 2منشیات فروش بھی پکڑے گئے
کراچی (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں تابڑ توڑ کارروائیوںکے دوران اسٹریٹ کرمنلز،موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے کارندوں اور منشیات فروشوں سمیت22ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹگا فروش چھ ملزمان آصف احمد، محمد عاصم ، محمد شہروز ، محمس سنی ، محمد شاہ اور محمد شاہ رخ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں مضر صحت جان جانی گٹگا برآمد کرلیا، شریف آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رشید کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے منشیات برآمد کرلی، ٹیپوسلطان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان سہیل اور شرعلی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،سرجانی ٹاون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4اسٹریٹ کرمنلز،سلمان،عمران،مختار اور یاسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ،منشیات مسروقہ سامان اور نقدی برآمد کرلی،پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،فروز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے 5کارندوں نورحسن،باقر،ساحل،عمیر اور اسد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی،لانڈھی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں،اسد اور عدنان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی،سائٹ بی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم شہزاد عرف بلو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

صفورا چورنگی سے2 ملزمان گرفتار
25لاکھ کی منشیات برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 2.4کلوگرام حشیش برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔برآمد کی گئی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 25لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ترجمان اے این ایف سندھ کے مطابق صفورا چورنگی کے قریب ایک مشکوک ٹویوٹا کرولا کار کی تلاشی لی گئی اور گاڑی کے خفیہ خانوں سے 2.4کلو گرام حشیش برآمد کرکے دو ملزمان شاہد علی اور اعجاز علی کو گرفتار کرلیا ۔برآمد کی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 25لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے تفتیش آغاز کردیاگیا ہے ۔