فراڈ کا مقدمہ اداکارہ صوفیہ مرزا کے وارنٹ گرفتار

September 9, 2017 2:04 pmViews: 3

گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا گیا
لاہور (اے پی پی) ماڈل ٹائون کچہری فراڈ کے مقدے میں ملوث ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے ماڈل صوفیہ مرزا کے فراڈ کیس کی سماعت کی، کیس کی سماعت شروع ہوئی تو صوفیہ مرزا عدالت میں پیش نہ ہوئیں اور نہ ہی صوفیہ مرزا کی طرف سے کوئی وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ صوفیہ مرزا کے خلاف تھانہ سمن آباد میں مقدمہ درج ہے۔ سمن آباد پولیس نے ملزمہ صوفیہ مرزا کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا۔ عدالت نے اداکارہ کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، ملزمہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔