عبداﷲشاہ غازی ؒ کے عرس پر سخت سیکورٹی کا حکم

September 9, 2017 2:04 pmViews: 4

تین روزہ تقریبات کے موقع پر امن وامان کنٹرول اور زائرین کا تحفظ یقینی بنایا جائے ٗ اے ڈی خواجہ
کراچی (کرائم رپورٹر) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے تین روزہ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی پولیس سیکورٹی پلان کے تحت انٹیلی جنس کلیکشن، شیئرنگ، پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ، ریکی، ناکہ بندی، سرچنگ اور ٹارگٹڈ آپریشنز جیسے اقدامات کو مزید مربوط اور غیر معمولی بنائے تاکہ امن و امان کے حالات پر کنٹرول، شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کیں کہ پولیس چیک پوسٹس، چوکیوں اور ناکوں پر تلاشی، کڑی نگاہ رکھنے سمیت تمام تر لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے، جبکہ پولیس کنٹرول اور وائرلیس بیسز کے مجموعی امور کو انتہائی ٹھوس بنایا جائے۔