لنڈی کوتل میں ٗ موسیقی پر پابندی ٗ آلات جلا دئیے گئے

September 9, 2017 2:04 pmViews: 5

محفل موسیقی منعقد کرنیوالوں کے گھر مسمار اور حجرے نذرآتش کردینگے ٗ جرگے میں فیصلہ
پشاور (این این آئی) خیبر ایجنسی میں لنڈی کوتل شنواری کے علاقے اشخیل میں محفل موسیقی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ علاقہ عمائدین نے آلات موسیقی بھی جلا دیے۔ اشخیل کے علاقہ عمائدین نے ایک جرگے میں محفل موسیقی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا اور علاقے سے اکٹھا کیے آلات موسیقی بھی نذرآتش کردیے۔ جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ علاقے میں محفل موسیقی منعقد کرنے والوں کے گھر مسمار اور حجرے جلائے جائیں گے۔ پابندی علاقہ مشران سید محمد الیاس بنوری اور سید محمد ابراہیم کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔