لائوڈ اسپیکر ایکٹ کیس فاروق ستار ‘حیدر عباس رضوی اور دیگر کی گرفتاری کا حکم

September 9, 2017 2:11 pmViews: 5

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے لائوڈ اسپیکر ایکٹ کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار‘ نسرین جلیل‘ کمال پاشا‘ حیدر عباس رضوی اور دیگر کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو لائوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر تفتیشی افسر سے سرزنش کی‘ عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان ٹی وی پر آتے ہیں۔اخبار ات میں بیانات آتے ہیں۔ آپ کیوں گرفتار نہیں کرتے‘ عدالت نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت28ستمبر تک ملتوی کردی۔