جامعہ کراچی میں حساس اداروں کے سادہ لباس اہلکار تعینات

September 9, 2017 2:14 pmViews: 16

اہلکار طلبہ و طالبات کے کوائف، مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے
کراچی( کرائم ڈیسک) وفاقی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں دو حساس اداروں نے اپنے سادہ لباس اہلکار کراچی یونیورسٹی اور دو مزید سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات کردیئے ہیں۔ اہلکار طلباء و طالبات کے مختلف تنظیموں سے روابط اور ہمدردی کے کوائف جمع کریں گے۔ اس سلسلے میں مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور دیگر عملے سے بھی معلومات حاصل کریں گے۔ اہلکار مختلف تنظیموں کے دفاتراور مشکوک طلباء اکٹھے ہونے کے مقامات کی بھی نگرانی کریں گی اور خاص طو رپر اداروں میں قائم کینٹینوں اور وہاں موجود عملے کی بات چیت پر بھی خصوصی نظر رکھیں گے۔