منی لانڈرنگ میں ایران اور افغانستان سر فہرست

September 9, 2017 2:14 pmViews: 2

دنیا بھر میں سرمائے کے غیر قانونی لین دین کی نگرانی کرنے والے سوئس ادارے کی رپورٹ
جنیوا( مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں سرمائے کے غیر قانونی لین دین کی نگرانی کرنے والے سوئس ادارے باسل انسٹیٹیوٹ آف گورننس کا کہنا ہے کہ ایران و افغانستان ان 50 ملکوں میں شامل ہیں جو دہشت گردی کیلئے منی لانڈرنگ میں سرفہرست ہیں۔ ادارے نے سالانہ رپورٹ میں دنیا کے146 ملکوں میں منی لانڈرنگ و دہشت گردی کیلئے غیر قانونی فنڈز کے استعمال کے خطرے کی صورت کا جائزہ لیا ہے۔ رپورٹ میں پاکستان46 اور بھارت88 ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں افغانستان‘ نیپال و سری لنکا 3 ایسے ملک ہیں جہاں سرمائے کی غیر قانونی ترسیل و دہشت گردی کیلئے اس کے استعمال کا خطرہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔