آئی جی سندھ نے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

September 9, 2017 2:14 pmViews: 5

ڈاکٹر آفتاب پٹھان7رکنی کمیٹی کے چیئرمین ہونگے،تبادلوں اور تعیناتی کو شفاف بنانے کی ہدایت
کراچی( کرائم رپورٹر) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی جبکہ کمیٹی سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر پولیس رولز کے تحت بنائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کیلئے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ کمیٹی سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر پولیس رولز کے تحت بنائی گئی ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر آفتاب پٹھان ہوں گے جبکہ سات رکنی کمیٹی ڈاکٹر آفتاب پٹھان کی نگرانی میں رپورٹ مرتب کریگی۔ کمیٹی واضح کریگی کہ پولیس کی قیادت آپریشن یا عمل مین خود مختار ہو اور کمیٹی محکمہ پولیس میں تعیناتی اور تبادلوں کے معاملے کو شفاف اور حقیقت پر مبنی بنائیگی۔ کمیٹی اس بات کا بھی تعین کریگی کہ عمومی طو رپر پولیس میں کسی بھی سطح پر تعیناتی کا عرصہ کیا ہونا چاہئے۔ کمیٹی دس دن میں رپورٹ مرتب کرکے آئی جی سندھ کو پیش کریگی۔