اوپن مارکیٹ ‘ڈالر106 روپے کا ہوگیا

September 9, 2017 2:14 pmViews: 2

کراچی( کامرس رپورٹر) بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں1 پیسے اضافے سے امریکی ڈالر کی قدر105.45 روپے جا پہنچی۔ 20 پیسے کمی سے اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر106 روپے کا ہوگیا۔ یورو کی قدر70 پیسے اضافے سے128 روپے پر جا پہنچی۔95 پیسے بڑھ کر برطانوی پائونڈ 139.75 روپے کا ہوگیا۔