میڈان پاکستان نمائش نیپال میں 12ستمبر سے شروع ہوگی

September 9, 2017 2:20 pmViews: 4

کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان اور نیپال کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے آٹھویں میڈان پاکستان نمائش 12 ستمبر سے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہوگی۔20 ستمبر تک جاری رہنے والی نمائش کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ نمائش میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی60 سے زائد کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گے۔