جعلی دستاویزات کی نشاندہی کرنیوالا جدید سسٹم سندھ پولیس کے حوالے

September 9, 2017 2:21 pmViews: 3

کراچی( کرائم رپورٹر) قائم مقام امریکی قونصل جنرل جان وارنر نے جعلی دستاویزات کی نشاندہی کرنے والا جدید ترین سسٹم سندھ پولیس کے حوالے کیا جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ تیس لاکھ روپے سے زائد ہے۔ ویڈیو اسپیکٹرل کمپیٹرٹر800 سسٹم سندھ پولیس کو جعلی سفری و شناختی دستاویزات جعلی کرنسی‘ جعلی چیک اور دیگر جعلی دستاویزات کی شناخت اور روک تھام میں مدد دے گا۔