سائٹ میں غیر قانونی شیمپو بنانے والی کمپنی سیل

September 9, 2017 2:21 pmViews: 2

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی( پی ایس کیو سی اے) کی ٹیم نے میسرز پاکستان کاسمیٹک فیکٹری پر چھاپہ مار کر بائیو آملا شیمپو برانڈ قبضے میں لے کر فیکٹری کو سیل کردیا ہے۔ یہ فیکٹری پلاٹ نمبرB52 سائٹ ایریا کراچی میں واقع ہے۔ بائیو آملا کو28 اگست 2017 ء کو غیر قانونی پیداوار اور فروخت کی لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔