تھرپارکر میں 200 افراد چکن گونیا میں مبتلا

September 9, 2017 2:23 pmViews: 4

تھرپارکر(اسٹاف رپورٹر)تھرپارکر میں چکن گنیا بے قابو ہو گیا۔چھاچھرو اور مٹھی کے بعد چکن گنیا نے اسلام کوٹ کے دیہات کا رخ کر لیا جہاں200سے زائد افراد چکن گنیا کا شکار ہو گئے۔چھاچھرو اور مٹھی کے شہری و دیہی علاقوں میں دو ہزارسے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔ادھرگاوںشہمیر وکیہ اور علو کوٹڑیو میں چکن گنیا کے باعث200سے زائد افراد جوڑوں اور ہڈیوں کی شدید بیماری میں مبتلا ہیں۔مقامی افراد کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی اکثریت اپنے گھروں اور دیہات تک محدود ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق یکم اگست سے اب تک پچیس سو سے زائد افراد چکن گنیا سے متاثر ہوئے ہیں۔ڈی ایچ او تھرپارکر ڈاکٹر شفیق میمن نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ دیہات میں جا کر مریضوں کا علاج کر رہی ہیں۔