بغدادی میں فحاشی کے اڈے سے گرفتار مردوں اور خواتین کو رہا کردیا گیا

September 9, 2017 2:24 pmViews: 3

کراچی(کرائم رپورٹر)بغدادی میں ایک گھر میں قائم مبینہ فحاشی کے اڈے سے خواتین اور مرد وں کو گرفتارکر لیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے میں قائم ایک مبینہ فحاشی کے اڈے پر پولیس نے چھاپہ مار کر وہاں موجود خواتین اور مردوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا،ایس ایچ او بغدادی کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کو شک کی بناء پر گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں پوچھ گجھ کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔