واٹر ٹینکر سے شہریوں کو کچلنے کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست پر فریقین کونوٹس

September 9, 2017 2:25 pmViews: 2

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کریم آباد پر واٹر ٹینکر سے شہریوں کو کچلنے کا مقدمہ ختم کرنے سے متعلق ڈرائیور کی درخواست پر فریقین کو 17 ستمبر کے لیئے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ کے روبروکریم آباد پر واٹر ٹینکر سے دو شہریوں کو کچلنے سے ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ واٹر ٹینکر ڈرائیور اعظم نے مقدمے ختم کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 20 اگست کو کریم آباد پر واٹر ٹینکر کے کچلنے سے شہری امان سیال اور محمد مصطفی کی ہلاکت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پولیس نے مقدمے میں ڈرائیور اعظم کو نامزد کردیا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ لڑکوں کی ہلاکت میرے ٹینکر کے کچلنے سے نہیں کسی اور ٹینکر سے ہوئی۔ مقدمے سے نام خارج کیا جائے۔ عدالت نے 19 ستمبر کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔